گذشتہ مالی سال کے دوران ملک سے بیڈوئیر مصنوعات کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک سے بیڈوئیر مصنوعات کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جون 2018ءتک پاکستان سے بیڈ وئیرمصنوعات کی برآمدات میں تقریباً 6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مقداری لحاظ سے اس عرصہ میں بیڈوئیرمصنوعات کی برآمدات میں 4.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جولائی سے لے کر …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک سے بیڈوئیر مصنوعات کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جون 2018ءتک پاکستان سے بیڈ وئیرمصنوعات کی برآمدات میں تقریباً 6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مقداری لحاظ سے اس عرصہ میں بیڈوئیرمصنوعات کی برآمدات میں 4.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جولائی سے لے کر جون 2018ءتک پاکستان سے 3 لاکھ 57 ہزار 546 میٹرک ٹن بیڈ وئیر کی مصنوعات کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ صرف جون میں بیڈ وئیر مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان نے 205.491 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔