اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) گذشتہ ہفتے کے دوران تمام شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹس اور دیگر کھاتوں میں پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 20 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران تمام شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹس اور دیگر کھاتوں کا حجم 12 ہزار 566 اعشاریہ 667 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے …
گذشتہ ہفتے کے دوران تمام شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹس اور دیگر کھاتوں میں پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.31 فیصد کمی ریکارڈ
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) گذشتہ ہفتے کے دوران تمام شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹس اور دیگر کھاتوں میں پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 20 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران تمام شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹس اور دیگر کھاتوں کا حجم 12 ہزار 566 اعشاریہ 667 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.31 فیصد کم تاہم گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.84 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں تمام شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹس اوردیگر کھاتوں کا حجم 12 ہزار 606 اعشاریہ 769 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس عرصہ میں تمام کمرشل بینکوں کے ڈیپازٹس اوردیگر کھاتوں میں 0.20 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران تمام کمرشل بینکوں کے ڈیپازٹس اوردیگر کھاتوں کا حجم 12 ہزار 500 اعشاریہ 068 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.20 فیصد کم ہے۔ اس مدت میں سپیشلائیزڈ بینکوں کے ڈیپازٹس اوردیگرکھاتوں کا حجم 66.599 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 17.75 فیصد کم ہے۔









