گذشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا کے 65 مریضوں کا صحتیاب ہوکر گھر جانا خوش آئند ہے،ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاہے کہ الحمدللہ ،لاہور کے چار بڑے ہسپتالوں سے گذشتہ 48گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید65کنفرم مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ میوہسپتال، ایکسپوسنٹر کورونا وائرس ہسپتال، پی کے ایل آئی اور چلڈرن ہسپتال میں مندرجہ بالا کورونا وائرس کے مریض زیرعلاج تھے۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 65 کنفرم مریضوں کا صحتیاب …

لاہور ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاہے کہ الحمدللہ ،لاہور کے چار بڑے ہسپتالوں سے گذشتہ 48گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید65کنفرم مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ میوہسپتال، ایکسپوسنٹر کورونا وائرس ہسپتال، پی کے ایل آئی اور چلڈرن ہسپتال میں مندرجہ بالا کورونا وائرس کے مریض زیرعلاج تھے۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 65 کنفرم مریضوں کا صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس جانا انتہائی خوش آئند ہے۔صوبہ بھر میں روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں کورونا وائرس کے کنفرم مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے داخل مریضوں کا بہترین علاج جاری ہے۔