گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 553نئے کیسز اور 8اموات رپورٹ

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی): گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 553نئے کیسز اور 8اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کو پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 8ہزار 884ریکارڈ کی گئی اور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 553نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس دوران مختلف ہسپتالوں میں …

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی): گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 553نئے کیسز اور 8اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کو پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 8ہزار 884ریکارڈ کی گئی اور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 553نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس دوران مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج کورونا کے 8مریضوں کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ سے متاثرہ کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں کووڈ 19کے مریضوں کیلئے مختص 1912وینٹیلیٹرز میں سے 104وینٹیلیٹرز زیر استعمال ہیں۔ جمعہ کو ملک میں 35ہزار 71ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سندھ میں 12990، پنجاب میں 12765، خیبر پختونخوا میں 3946، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 3550، بلوچستان میں 974، گلگت بلتستان 378اور آزاد جموں و کشمیر میں 468ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اب تک پاکستان میں بیماری سے 2لاکھ 98ہزار 593مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اس طرح کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی صحت یابی کی شرح 90فیصد سے زیادہ ہے۔ وبا کے پھیلنے سے لیکر اب تک 3لاکھ 13ہزار 984کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے آزاد کشمیر سے 2776، بلوچستان سے 15323، کے پی کے سے 37908، گلگت بلتستان سے 3816، اسلام آباد سے 16713، پنجاب سے 99665 اور سندھ سے 137783کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 6507ہے، جن میں سندھ سے 2517اموات شامل ہیں اور جمعہ کو سندھ میں 5مریض جاں بحق ہوئے ہیں، اسی طرح پنجاب میں اموات کی کل تعداد 2238ہے اور گذشتہ روز ایک مریض جاں بحق ہوا ہے، خیبر پختونخوا میں کل اموات 1260، اسلام آباد میں 183اور جمعہ کو ایک مریض جاں بحق ہوا ہے ، بلوچستان میں کل اموات 146، گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 75اموات ہوئی ہیں جن میں جمعہ کو جاں بحق ہونے والا ایک مریض بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں 3615244کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں 735ہسپتالوں میںکووڈ کے علاج کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اس وقت ملک میں کورونا کے717مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔