گردے کی خرابی کا تعلق بینی کوجی سپلیمنٹس سے ہے، جاپانی ماہرین صحت

ٹوکیو۔6اپریل (اے پی پی):جاپان کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ گردے کی خرابی کا تعلق بینی کوجی سپلیمنٹس سے ہے، این ایچ کے مطابق جاپانی سوسائٹی آف نیفرولوجی کے ماہرین صحت گردے کی خرابی کا تعلق جاننے کے لیے ایک سروے کیا کہ آیا سپلیمنٹس لینے کے بعد لوگوں کو گردے کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ سوسائٹی کی رپورٹ میں کہا کہ گردے کی خرابی میں مبتلا ہونے والے …

ٹوکیو۔6اپریل (اے پی پی):جاپان کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ گردے کی خرابی کا تعلق بینی کوجی سپلیمنٹس سے ہے، این ایچ کے مطابق جاپانی سوسائٹی آف نیفرولوجی کے ماہرین صحت گردے کی خرابی کا تعلق جاننے کے لیے ایک سروے کیا کہ آیا سپلیمنٹس لینے کے بعد لوگوں کو گردے کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

سوسائٹی کی رپورٹ میں کہا کہ گردے کی خرابی میں مبتلا ہونے والے 47 میں سے 46 مریضوں میں فانکونی سنڈروم کا مشاہدہ کیا گیا۔فانکونی سنڈروم ایسی علامات کا مجموعہ ہے جو جسمانی افعال کو برقرار رکھنے کے لیے درکار مادوں کو جذب ہونے سے روکتا ہے۔

اس کے نتیجے میں تھکاوٹ، پانی کی کمی اور صحت کے دیگر مسائل جنم لیتے ہیں۔ ماہرین صحت نے کہا کہ گردے کا عارضہ فانکونی ان مریضوں میں پایا گیا ہے جنہوں نے اوساکا میں قائم دوا ساز کمپنی کے تیار کردہ مادے پر مشتمل سپلیمنٹس استعمال کیاہے۔

مزید خبریں