اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گرین لائن بس کا منصوبہ 2021 میں مکمل کرکے جون یا جولائی میں افتتاح کیا جائے گا۔کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی کو ماڈرن ٹرانسپورٹ کا نظام آج تک نہیں مل سکا لیکن اگلے سال کے وسط تک گرین لائن چل …
گرین لائن بس منصوبہ 2021 میں مکمل ہوجائے گا، اسدعمر

مزید خبریں
اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گرین لائن بس کا منصوبہ 2021 میں مکمل کرکے جون یا جولائی میں افتتاح کیا جائے گا۔کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی کو ماڈرن ٹرانسپورٹ کا نظام آج تک نہیں مل سکا لیکن اگلے سال کے وسط تک گرین لائن چل جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ شہر میں پانی کی فراہمی کے لیے کے فور منصوبے کے اقدامات جاری ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کام جاری ہے اور آئندہ ہفتے ان تمام منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ وفاق سندھ کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومت سے تعاون کر رہا ہے۔سندھ کے جزائر سے متعلق سوال پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جزيرہ جو بنے گا وہ گيم چينجر ہوگا جوکہ سندھ کی معاشی صورتحال ميں ريڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا۔ جزيرے پر فش ہاربر بنائيں گے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جزائر کے منصوبے پر سندھ حکومت کے تحفظات کو دور کیا جائے۔








