گرین پارٹی کے سابق سربراہ الیگزینڈر ون ڈیئر بالن آسٹریا کے نئے صدر منتخب

ویانا ۔ 24 مئی (اے پی پی) آسٹریا کے عوام نے گرین پارٹی کے سابق سربراہ الیگزینڈر ون ڈیئر بالن کو اپنے ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ا±ن کو قدامت پسند سیاسی جماعت فریڈم پارٹی کے رہنما نوربرٹ ہوفر کی جانب سے انتہائی سخت مقابلے کا سامنا تھا۔ آسٹریا کی وزارتِ داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 72 سالہ الیگزینڈر فان …

ویانا ۔ 24 مئی (اے پی پی) آسٹریا کے عوام نے گرین پارٹی کے سابق سربراہ الیگزینڈر ون ڈیئر بالن کو اپنے ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ا±ن کو قدامت پسند سیاسی جماعت فریڈم پارٹی کے رہنما نوربرٹ ہوفر کی جانب سے انتہائی سخت مقابلے کا سامنا تھا۔ آسٹریا کی وزارتِ داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 72 سالہ الیگزینڈر فان ڈیئر نے 50.3 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ نوربرٹ ہوفرکو 49.7 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ نوربرٹ ہوفر نے الیکشن میں اپنی شکست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کامیاب امیدوار کو مبارک باد بھی پیش کی۔

Leave a Reply