اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا ہے کہ گزشتہ روز قومی سطح پر کورونا کیسز کی شرح 2.37فیصد تھی جو کہ گزشتہ پچاس دنوں کے دوران سب سے زیادہ ہے ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹرپر جمعرات کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ آخری مرتبہ کورونا کیسز کا اتنا بڑا ریکارڈ 23اگست کو دیکھا …
گزشتہ روز قومی سطح پر کورونا کیسز کی شرح گزشتہ پچاس دنوں کے دوران سب سے زیادہ ہے ، اسد عمر کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا ہے کہ گزشتہ روز قومی سطح پر کورونا کیسز کی شرح 2.37فیصد تھی جو کہ گزشتہ پچاس دنوں کے دوران سب سے زیادہ ہے ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹرپر جمعرات کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ آخری مرتبہ کورونا کیسز کا اتنا بڑا ریکارڈ 23اگست کو دیکھا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جاری ہفتہ کے پہلے چار روز میں کورونا کی وجہ سے ہونیوالی اموات کی ایوریج 11روزانہ بنتی ہے جو کہ 10اگست کے مقابلہ میں زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کورونا کیسز کے بڑھنے کے آثار ہیں جس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ۔








