گزشتہ سال بیرون ملک سے ایک کروڑ 95 لاکھ عازمین حج و عمرہ زائرین سعودی عرب آئے ، رپورٹ

مکہ ۔3فروری (اے پی پی):سعودی ادارے نیشنل سینٹرفار پرفارمینس مینجمنٹ ادانے کہا ہے کہ گزشتہ سال بیرون مملکت سے ایک کروڑ 95 لاکھ عازمین حج اور عمرہ زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی جبکہ 90 فیصد سے زیادہ عازمین نے فراہم کی جانے والی خدمات کو قابل اطمینان قرار دیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق سعودی حکومت کے ضیوف الرحمان خدمت پروگرام نے واضح کیا کہ عازمین کو فراہم کی جانے …

مکہ ۔3فروری (اے پی پی):سعودی ادارے نیشنل سینٹرفار پرفارمینس مینجمنٹ ادانے کہا ہے کہ گزشتہ سال بیرون مملکت سے ایک کروڑ 95 لاکھ عازمین حج اور عمرہ زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی جبکہ 90 فیصد سے زیادہ عازمین نے فراہم کی جانے والی خدمات کو قابل اطمینان قرار دیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق سعودی حکومت کے ضیوف الرحمان خدمت پروگرام نے واضح کیا کہ عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے سروے میں 91 فیصد عازمین حج جبکہ 94 فیصد عمرہ زائرین نے ان خدمات کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔

یہ شرح عازمین کی خدمت کے اداروں کی معیاری کارکردگی اور مثالی منصوبہ بندی کو ظاہر کرتی ہے۔عمرہ و حج سیزن کے دوران بڑے پیمانے پر کمیونٹی کی شرکت بھی ریکارڈ کی گئی۔ ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد مرد وخواتین رضا کاروں نے ضیوف الرحمان کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا۔

ان اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت کے باہر سے عازمین حج اور عمرہ زائرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔فراہم کی جانے والی خدمات پر اطمینان اس بات کا عکاس ہے کہ مملکت کے مختلف ادارے حج، عمرہ اور سعودی عرب آنے کے لیے انتظامات میں سعودی وژن 2030 کے عین مطابق آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں