اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) گزشتہ سال 2016ءکے دوران ملک میں گنے کی اوسط فی ایکٹر پیدوار 58 ٹن رہی ہے جو برازیل کی فی ایکڑ پیدوار کے مقابلہ میں 26 فیصد کم ہے۔ معروف اقتصادی ماہر سید علی سجاد نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کا شمار گنا پیدا کرنے والے دنیا کے دس بڑے ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر سالانہ 50 ملین …
گزشتہ سال کے دوران ملک میں گنے کی اوسط فی ایکٹر پیدوار 58 ٹن رہی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) گزشتہ سال 2016ءکے دوران ملک میں گنے کی اوسط فی ایکٹر پیدوار 58 ٹن رہی ہے جو برازیل کی فی ایکڑ پیدوار کے مقابلہ میں 26 فیصد کم ہے۔ معروف اقتصادی ماہر سید علی سجاد نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کا شمار گنا پیدا کرنے والے دنیا کے دس بڑے ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر سالانہ 50 ملین ٹن گنے کی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں گنے سے سالانہ 5.7 ملین ٹن چینی پیدا کی جاتی ہے اور پاکستان کے مختلف حصوں میں 89 شوگر ملیں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنے کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور پیداواری اخراجات میں کمی کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے جس سے کاشت کار کی آمدنی کے فروغ سے دیہی معیشت کی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔








