لندن ۔ 27 فروری (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ 2016ءکے دوران 12 بڑے بینکوں کی کموڈیٹیز سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 7 فیصدکمی ہوئی جس کی وجہ پٹرولیم کے شعبے میں مندی ہے۔فنانشل انڈسٹری کے بارے میں تجزیاتی فرم کولیشن نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2016 ءدنیا کے بڑے بینکوں کیلئے مشکلات کا حامل رہا۔پٹرولیم انڈسٹری کے بحران اور دیگر مسائل کے باعث …
گزشتہ سال 12 بڑے بینکوں کی کموڈیٹیز سے آمدنی میں 7 فیصدکمی
لندن ۔ 27 فروری (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ 2016ءکے دوران 12 بڑے بینکوں کی کموڈیٹیز سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 7 فیصدکمی ہوئی جس کی وجہ پٹرولیم کے شعبے میں مندی ہے۔فنانشل انڈسٹری کے بارے میں تجزیاتی فرم کولیشن نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2016 ءدنیا کے بڑے بینکوں کیلئے مشکلات کا حامل رہا۔پٹرولیم انڈسٹری کے بحران اور دیگر مسائل کے باعث ان بینکوں کی کموڈٹی کے ذریعے آمدنی میں 7 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس سے اس شعبے کی کل آمدنی کم ہوکر 4.3 ارب ڈالر رہی جو 2015 ءمیں 4.6 ارب ڈالر رہی تھی۔









