اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران مجموعی ملکی درآمدات 60.1 ارب ڈالر رہی جبکہ مالی سال 2016-17ء کے دوران 57.4 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران قومی درآمدات میں 4.7 فیصد یعنی 2.7 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جاری مالی سال …
گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی ملکی درآمدات کے حجم میں اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران مجموعی ملکی درآمدات 60.1 ارب ڈالر رہی جبکہ مالی سال 2016-17ء کے دوران 57.4 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران قومی درآمدات میں 4.7 فیصد یعنی 2.7 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جاری مالی سال 2018-19ء کے پہلے 9 ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران ملکی درآمدات میں 7.96 فیصد کی کمی سے ملک کے تجارتی خسارہ میں 13.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ تجارتی خسارہ میں کمی کے حوالے سے قومی برآمدات میں 0.11 فیصد کے اضافہ سے بھی مدد حاصل ہوئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق مارچ 2019ء کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور مارچ 2018ء کے مقابلہ میں مارچ 2019ء کے دوران قومی درآمدات میں 20.88 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








