اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک میں زرعی مشینری کی درآمدات میں 4.77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں 124.412 ملین ڈالر لاگت کی زرعی مشینیری کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.77 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءمیں زرعی مشینیری …
گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں زرعی مشینری کی درآمدات میں 4.77فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک میں زرعی مشینری کی درآمدات میں 4.77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں 124.412 ملین ڈالر لاگت کی زرعی مشینیری کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.77 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءمیں زرعی مشینیری کی درآمدات پر پاکستان نے 118.74 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔ اس عرصہ میں دیگر مشینیری کی درآمدات پر 3.666 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا، دیگر مشینیری کی درآمدات میں اضافہ کی شرح 9.28 فیصد رہی۔








