اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):گزشتہ مالی سال 2021 کے پہلے 9 ماہ کے دوران بیافو انڈسٹریز لمیٹڈ (بی آئی ایف او) کے بعد از ٹیکس منافع میں 4.64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2020 میں جولائی تا مارچ 20-2019 کے دوران کمپنی کو 237 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی تھی اور اس عرصہ کے لئے بیافو انڈسٹریز کی فی حص آمدن …
گزشتہ مالی سال 2021 کے پہلے 9 ماہ کے دوران بیافو انڈسٹریز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 4.64 فیصد اضافہ ہوا ہے

مزید خبریں
اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):گزشتہ مالی سال 2021 کے پہلے 9 ماہ کے دوران بیافو انڈسٹریز لمیٹڈ (بی آئی ایف او) کے بعد از ٹیکس منافع میں 4.64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2020 میں جولائی تا مارچ 20-2019 کے دوران کمپنی کو 237 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی تھی اور اس عرصہ کے لئے بیافو انڈسٹریز کی فی حص آمدن 6.19 روپے رہی تھی ۔
گزشتہ مالی سال 2021 میں جولائی تا مارچ 21-2020 کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 248 ملین روپے جبکہ فی حصص آمدن 6.46 روپے تک بڑھ گئی۔ اس طرح مالی سال 2020 کے ابتدائی 9 ماہ کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2021 کے اسی عرصہ کے دوران بی آئی ایف او کی خالص آمدن میں 11 ملین روپے یعنی 4.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2020 کے دوران کمپنی کو 81 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع ہوا تھا اور فی حصص آمدن 2.33 روپے رہی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال 2021 کی دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2020 کے لئے بیافو فوڈ انڈسٹری کی فی حصص آمدن 52 ملین روپے تک کم ہو گئی جس کے نتیجہ میں اس دوران فی حصص آمدنی بھی 1.36 روپے تک کم ہو گئی ۔
جنوری تامارچ 2021 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 114 ملین رپوے تک بڑھ گیا جس کے نتیجے میں اس عرصہ کے لئے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 2.98 روپے تک بڑھ گئی۔








