اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مْلک میں 185 نئے کورونا کیسز کی تشخیص ہوئی ہے اور ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 646 ہوگئی ہے، 638 مریض ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ …
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مْلک میں 185 نئے کورونا کیسز کی تشخیص ، مجموعی تعداد 646 ہوگئی، قومی ادارہ صحت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مْلک میں 185 نئے کورونا کیسز کی تشخیص ہوئی ہے اور ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 646 ہوگئی ہے، 638 مریض ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 5 افراد کورونا وائرس سے زندگی کی جنگ جیت کہ اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا وائرس کے 22 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مریضوں کی تعداد 292 ہوگئی۔ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 104 جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس سے 152 متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس کے 29 ، گلگت بلتستان میں 55 اور اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 9 مریض زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مْلک کے داخلی راستوں پر 14 ہزار 439 افراد کی سکریننگ کی گئی اور داخلی راستوں پر سکریننگ کے دوران کورونا وائرس کے 202 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔








