گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 694 نئے کیس رپورٹ ہوئے

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 694 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ پاکستان میں کوویڈ 19 کے مجموعی متحرک کیسز کی تعداد 8 ہزار 205 ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 694 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے 6 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 694 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 6 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ پاکستان میں کوویڈ 19 کے مجموعی متحرک کیسز کی تعداد 8 ہزار 205 ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 694 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے 6 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ کوئی مریض بھی وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ پاکستان کے دیگر مختلف شہروں میں 106 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ حکومت نے کوویڈ 19 کے مریضوں کے لئے 1912 وینٹی لیٹرز مختص کر رکھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 34 ہزار 468 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سندھ میں 11 ہزار 708، پنجاب میں 12 ہزار 813، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 269، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 ہزار 520، بلوچستان میں ایک ہزار 38، گلگت بلتستان میں 506، آزاد جموں و کشمیر میں 614 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 613 کورونا مریض صحت مند ہو چکے ہیں اس طرح کورونا مریضوں کی صحت یابی کی شرح 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ کورونا وباءپھیلنے کے بعد سے لے کر اب تک پاکستان میں مجموعی طور پر تین لاکھ 10 ہزار 275 کورونا مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے آزاد جموں و کشمیر میں دو ہزار 649، بلوچستان میں 15 ہزار 13، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 662، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 440، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار 617، پنجاب میں 99 ہزار 128 اور سندھ میں ایک لاکھ 35 ہزار 766 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وباءکے آغاز سے لے کر اب تک پاکستان میں مجموعی طور پر 6 ہزار 457 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے سندھ سے 2 ہزار 486، پنجاب سے 2 ہزار 230، خیبرپختونخوا سے 1 ہزار 259، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 85 اور آزاد جموں و کشمیر میں 71 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر 34 لاکھ 20 ہزار 654 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب ہیں۔ اس وقت ملک کے مختلف ہسپتالوں میں 924 مریض زیر علاج ہیں۔