گزشتہ 5 سال کے دوران خام تیل کی ملکی درآمدات 320.1 ملین بیرل رہیں

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) گزشتہ 5 سال کے دوران خام تیل کی درآمدات 320.1 ملین بیرل رہی ہیں جبکہ اس دوران سب سے زیادہ درآمدات مالی سال 2015-16 ءکے دوران 66.9 ملین بیرل جبکہ سب سے کم درآمدات مالی سال 2017-18ءکے دوران 60.4 ملین بیرل کی گئیں۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے سال 2017-18ءکے مطابق مالی سال 2013-14ءکے دوران پاکستان نے 61.9 ملین بیرل کروڈ آئل درآمد …

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) گزشتہ 5 سال کے دوران خام تیل کی درآمدات 320.1 ملین بیرل رہی ہیں جبکہ اس دوران سب سے زیادہ درآمدات مالی سال 2015-16 ءکے دوران 66.9 ملین بیرل جبکہ سب سے کم درآمدات مالی سال 2017-18ءکے دوران 60.4 ملین بیرل کی گئیں۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے سال 2017-18ءکے مطابق مالی سال 2013-14ءکے دوران پاکستان نے 61.9 ملین بیرل کروڈ آئل درآمد کیا تھا تاہم آئندہ مالی سال 2014-15ءکے دوران درآمدات کا حجم 64.2 ملین بیرل تک بڑھ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015-16ءکے دوران درآمدات کا حجم 66.9 ملین بیرل کی ریکارڈ سطح تک بڑھ گئیں لیکن مالی سال 2016-17ءکے دوران درآمدات میں کمی کا رجحان رہا اور درآمدات کا حجم 66.7 ملین بیرل تک کم ہو گیا۔ اسی طرح مالی سال 2017-18ءکے دوران درآمدات 60.4 ملین بیرل تک کم ہوئیں۔ اس طرح گزشتہ پانچ سال کے دوران کروڈ آئل کی سب سے زیادہ درآمدات مالی سال 2015-16ءکے دوران 66.9 ملین بیرل جبکہ سب سے کم 60.4 ملین بیرل کی درآمدات مالی سال 2017-18ءکے دوران کی گئی ہیں۔

Leave a Reply