گس ایٹکنسن فٹنس مسائل کے باعْث سڈنی ٹیسٹ سے باہر

کینبرا۔29دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر گس ایٹکنسن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ای ایس پی این کے مطابق 27 سالہ گس ایٹکنسن کی سکین رپورٹس میں انجری کی تصدیق کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ان کی عدم دستیابی کا اعلان کیا ہے۔گس ایٹکنسن کو یہ انجری میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے …

کینبرا۔29دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر گس ایٹکنسن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ای ایس پی این کے مطابق 27 سالہ گس ایٹکنسن کی سکین رپورٹس میں انجری کی تصدیق کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ان کی عدم دستیابی کا اعلان کیا ہے۔گس ایٹکنسن کو یہ انجری میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ کے دوران پیش آئی، جہاں انہوں نے میچ کے دوسرے دن مسلسل پانچ اوورز کرانے کے بعد میدان چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بعد وہ نہ تو بولنگ کر سکے اور نہ ہی دوبارہ فیلڈ میں آسکے تھے۔

انگلینڈ ٹیم مینجمنٹ نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 4 جنوری سے شروع ہونے والے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے لیے کسی متبادل کھلاڑی کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے فاسٹ بولنگ اٹیک کو اس سیریز میں انجریز کے باعث شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ مارک ووڈ گھٹنے کی انجری کے سبب برسبین ٹیسٹ کے بعد سیریز سے باہر ہو گئے تھے، جبکہ جوفرا آرچر بھی ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے بعد فٹنس مسائل کی وجہ سے ایشز سیریز کے بقیہ میچز میں حصہ نہ لے سکے۔اہم فاسٹ بولرز کی عدم موجودگی میں انگلینڈ کو سڈنی ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنا ہوگا، جس سے ٹیم پر اضافی دباؤ متوقع ہے۔ واضح رہےکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4 جنوری 2026 سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں