گلاسکو۔ 20 مارچ (اے پی پی):دنیا کے بہترین لائیو انٹرٹینمنٹ مراکز میں شمار ہونے والے "دی ہائیڈرو" (The Hydro) کو گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کی جدید ترین افتتاحی تقریب کی میزبانی کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس تاریخی موقع پر انتظامیہ نے 700 پرجوش رضاکاروں کو شو کا حصہ بننے کی دعوت دے دی ہے۔کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پہلی بار 23 جولائی کو افتتاحی تقریب …
گلاسگو 2026: کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب کے مقام کا اعلان
گلاسکو۔ 20 مارچ (اے پی پی):دنیا کے بہترین لائیو انٹرٹینمنٹ مراکز میں شمار ہونے والے "دی ہائیڈرو” (The Hydro) کو گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کی جدید ترین افتتاحی تقریب کی میزبانی کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس تاریخی موقع پر انتظامیہ نے 700 پرجوش رضاکاروں کو شو کا حصہ بننے کی دعوت دے دی ہے۔کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پہلی بار 23 جولائی کو افتتاحی تقریب کسی روایتی اسٹیڈیم کے بجائے ایک انڈور ایرینا (The Hydro) میں منعقد ہوگی۔
یہ تقریب 11 روزہ عالمی کھیلوں کے مقابلوں کا جاندار آغاز ہوگی، جس کا مقصد شائقین کو ایک سحر انگیز اور برقی ماحول فراہم کرنا ہے۔اس تقریب کو گلاسگو کی اپنی کہانی اور ثقافت کے گرد ڈیزائن کیا گیا ہے۔ شو کی ڈائریکشن روکسانا کول (Roxana Cole) دے رہی ہیں، جبکہ کوریوگرافی ایملی جین بوائل اور ملبوسات کی ڈیزائننگ کیرول ملر کے سپرد ہے۔ ان تمام مراسم کی نگرانی گلاسگو 2026 کی سیریمونی چیف، لوئیزا ماہون کر رہی ہے۔
انتظامیہ کو کلاسیکی، عصری، جاز، اسٹریٹ ڈانس اور روایتی اسٹائل، ڈرامہ اور میوزیکل تھیٹر کے طلبہ یا اداکاری کا شوق رکھنے والے افراد، گلوکاروں اور ڈھول بجانے والوں (Percussionists) کی ضرورت ہے۔وہ تمام افراد جو کسی مخصوص فن کے ماہر نہیں مگر غیر معمولی توانائی اور جذبہ رکھتے ہیں۔
درخواست دینے کے لئے کم از کم 16 سال (کسی سابقہ تجربے کی ضرورت نہیں)،درخواست دینے کی آخری تاریخ 24 اپریل ہے۔منتخب امیدواروں کے آڈیشنز 9 اور 10 مئی کو گلاسگو میں ہوں گے۔ خواہشمند افراد [glasgow2026.com/casting](https://glasgow2026.com/casting)پر جا کر اپلائی کر سکتے ہیں۔
گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست تک جاری رہیں گے، جس میں 74 ممالک کے 3,000 سے زائد ایتھلیٹس 10 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ "دی ہائیڈرو” نہ صرف افتتاحی تقریب بلکہ نیٹ بال (Netball) کے مقابلوں کی میزبانی بھی کرے گا۔گلاسگو 2026 کی چیف مارکیٹنگ آفیسر لوئیزا ماہون کا کہنا ہے کہ یہ تقریب روایتی اسٹیڈیم شوز کے مقابلے میں دیکھنے والوں کے لیے ایک بالکل نیا اور یادگار تجربہ ثابت ہوگی۔









