اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) گلوبل تھنک ٹینک نیٹ ورک(جی ٹی ٹی این)نے کہا ہے کہ عالمی وبا نے اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کے باعث طلب و رسد کو سخت متاثر کیا ہے جس سے معاشرے کا سب سے محروم طبقہ زیادہ متاثر ہوگا۔ اس تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کی ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی معافی اور ری سٹرکچرنگ کی تجویز اور پالیسی بیان …
گلوبل تھنک ٹینک نیٹ ورک کے بورڈ کا اجلاس ، ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی معافی اور ری سٹرکچرنگ کی وزیر اعظم عمران خان کی تجویز کی حمایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) گلوبل تھنک ٹینک نیٹ ورک(جی ٹی ٹی این)نے کہا ہے کہ عالمی وبا نے اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کے باعث طلب و رسد کو سخت متاثر کیا ہے جس سے معاشرے کا سب سے محروم طبقہ زیادہ متاثر ہوگا۔ اس تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کی ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی معافی اور ری سٹرکچرنگ کی تجویز اور پالیسی بیان کی حمایت کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک پہلے ہی بھاری قرضوں تلے جکڑے ہوئے ہیں اور انکے مالی وسائل بھی محدود ہیں۔ گلوبل تھنک ٹینک نیٹ ورک کے بورڈ کا اجلاس جمعرات کو کامسیٹس میں منعقد ہوا۔ جی ٹی ٹی این کا کہنا ہے کہ بروقت قرضوں کی معافی اور ری سٹرکچرنگ سے ترقی پزیر ممالک کو کورونا وائرس کے چیلنج پر قابو پانے اور مطلوبہ اقدامات کی غرض سے وسائل آزادانہ بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔کثیر الجہتی بنکوں کی جانب سے قرضوں پر مبنی اس مسئلے کا حل نہیں کیونکہ اس سے ترقی پزیر ممالک پر مزید قرضوں کا بوجھ پڑیگا،اگر بروقت اقدام نہیں کیا گیا تو اس عالمی سطح پر غربت میں مزید اضافہ ہوگا ۔سماجی و اقتصادی چیلنجوں کا خاتمہ کرنے کیلئے ترقی پزیر ممالک پر بیرونی قرضوں کا بوجھ کم کرنا ترقی یافتی اورترقی پذیر ممالک دونوں کے مفاد میں ہے۔ حکومت پاکستان کو سٹریٹجی مرتب کرنے کی ضرورت ہے اور اسے دیگر متاثرہ ملکوں کے تعاون سے جلد از جلد آپریشنلائز کرنا چاہیے۔








