گلگت ، اشتہاری مجرم گرفتار

گلگت۔ 19 جنوری (اے پی پی):ایس ڈی پی او سٹی سرکل گلگت خدیجہ طاہر کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ محمد آمین اور ان کی ٹیم نے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سکندر ذوالقرنین سکنہ سکندر آباد ضلع نگر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم تھانہ ایئرپورٹ میں درج مقدمہ نمبر 18/025 بجرم دفعہ 489-بی تعزیراتِ پاکستان …

گلگت۔ 19 جنوری (اے پی پی):ایس ڈی پی او سٹی سرکل گلگت خدیجہ طاہر کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ محمد آمین اور ان کی ٹیم نے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سکندر ذوالقرنین سکنہ سکندر آباد ضلع نگر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم تھانہ ایئرپورٹ میں درج مقدمہ نمبر 18/025 بجرم دفعہ 489-بی تعزیراتِ پاکستان اور تھانہ سٹی میں درج مقدمہ نمبر 204/025 بجرم دفعہ 489-ایف تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب تھا ۔