اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بدھ کو بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں مستحق خواتین کی فلاح و بہبود، پروگرام میں شمولیت کے لئے رجسٹریشن اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں بی آئی ایس پی کے تحت متاثرہ مستحق افراد و خاندان کی شناخت، رسائی …
گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں مستحق خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کرنا اولین ترجیح ہے ، سینیٹر روبینہ خالد

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بدھ کو بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں مستحق خواتین کی فلاح و بہبود، پروگرام میں شمولیت کے لئے رجسٹریشن اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں بی آئی ایس پی کے تحت متاثرہ مستحق افراد و خاندان کی شناخت، رسائی اور امداد و بحالی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا کہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں مستحق خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے صوبے میں دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وینز کی تعیناتی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خواتین کی رجسٹریشن ممکن ہو سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بینظیر ہنر مند پروگرام کے تحت خواتین کو مختلف شعبوں میں مہارت فراہم کی جا رہی ہے، جس کا مقصد خواتین کی معاشی خودمختاری کو فروغ دینا اور روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا ہے۔انہوں نے گلگت بلتستان میں درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بی آئی ایس پی کے تمام پروگرام شفاف اور مؤثر طریقے سے مستحق افراد تک سہولیات پہنچانے کیلئے تیار ہیں۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بی آئی ایس پی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان بی آئی ایس پی کے تمام پروگراموں کے موثر نفاذ میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔








