گلگت بلتستان کے علاقے بابوسر ٹاپ کے قریب مسافر بس کو حادثہ، 26 افراد جاں بحق ،بارہ شدید زخمی

گلگت ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) گلگت بلتستان کے علاقے بابوسر ٹاپ کے قریب مسافر بس کو حادثے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 26 افراد جاں بحق اور بارہ شدید زخمی ہوئے ہیں، بس سکردو سے راولپنڈی جا رہی تھی جبکہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حادثے کی شکار بس سے26 افراد کی …

گلگت ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) گلگت بلتستان کے علاقے بابوسر ٹاپ کے قریب مسافر بس کو حادثے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 26 افراد جاں بحق اور بارہ شدید زخمی ہوئے ہیں، بس سکردو سے راولپنڈی جا رہی تھی جبکہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حادثے کی شکار بس سے26 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کیا جا چکا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہلاک شدگان اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلی کے حکم پر ریسکیو کا عمل تیز کردیا گیاہے، مسافروں کی اکثریت کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔پاک فوج کے ذرائع کے مطابق زخمیوں کو پاک فوج کی ہیلی سروس کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت منتقل کیا جا رہا ہے۔