اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گلگت میں امراض قلب کے50 بستروں پرمشتمل ہسپتال کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات این ایل سی کے ڈائریکٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ ملاقات میں امراض قلب ہسپتال کی تعمیر سے متعلق مختلف تکنیکی اور مالیاتی امور پر بات چیت …
گلگت میں امراض قلب کے50 بستروں پرمشتمل ہسپتال کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گلگت میں امراض قلب کے50 بستروں پرمشتمل ہسپتال کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات این ایل سی کے ڈائریکٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ ملاقات میں امراض قلب ہسپتال کی تعمیر سے متعلق مختلف تکنیکی اور مالیاتی امور پر بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے یہ ہسپتال بڑا اہم ہے ، انہوں نے یقین دلایا کہ ہسپتال کی تعمیر سے متعلق تمام امور کر ترجحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ اس اہم ہسپتال کو بر وقت مکمل کیا جاسکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی سروے کیا جا رہا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے تما م ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کر کے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔








