گنجمنڈی پولیس کی کارروائی، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 4 افراد گرفتار

گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کے سامان کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لیا۔

راولپنڈی۔5جون (اے پی پی):گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کے سامان کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 4 افراد کو حراست میں لیا۔

ملزمان کے قبضے سے 540 ڈبیاں ماچس پٹاخے، 350 سوتر گولے، 16 انار، 6 شوٹر باکس، پھول جھڑیاں اور دیگر آتش بازی کا سامان برآمد کیا گیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔

برآمد ہونے والا سامان قبضے میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی راول کا کہنا ہے کہ آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آتش بازی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

مزید خبریں