اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) رواں سیزن کے دوران گندم کی 25.16 ملین ٹن کی پیداوار متوقع ہے۔ فیڈرل کمیٹی آن ایگری کلچر (ایف سی اے) نے روا ںسال کے لئے گندم کا پیداواری ہدف 25.51 ملین ٹن کا مقرر کیا تھا۔ اس طر ح ہدف کے مقابلہ میں گندم کی ملکی پیداوار میں 3 لاکھ 50 ہزار ٹن کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ زراعت …
گندم کی پیداوار 25.16 ملین ٹن ہونے کا تخمینہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) رواں سیزن کے دوران گندم کی 25.16 ملین ٹن کی پیداوار متوقع ہے۔ فیڈرل کمیٹی آن ایگری کلچر (ایف سی اے) نے روا ںسال کے لئے گندم کا پیداواری ہدف 25.51 ملین ٹن کا مقرر کیا تھا۔ اس طر ح ہدف کے مقابلہ میں گندم کی ملکی پیداوار میں 3 لاکھ 50 ہزار ٹن کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ زراعت اور ماحولیات کے شعبہ کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے اور اس سے قبل ہونے والی بارش، آندھی اور ژالہ باری سے گندم کی پیداوار مزید کم ہو سکتی ہے کیونکہ غیر متوقع موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دیگر پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ گندم کی فصل بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ ادھر ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس)کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال 2018-19ءکے پہلے 9 ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران گندم کی قومی برآمدات میں 80 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران گندم کی برآمدات کاحجم 5 لاکھ 58 ہزار ٹن تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 3 لاکھ 7 ہزار ٹن گندم برآمد کی گئی تھی۔ پی بی ایس کے مطابق بالحاظ مالیت بھی گندم کی برآمدات گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 60 ملین ڈالر رہی تھیں جبکہ جاری مالی سال کے دوران 122 ملین ڈالر مالیت کی گندم برآمد کی گئی ہے۔








