نیو یارک ۔ 21 اگست (اے پی پی)امریکی ماہرین نے یرقان سے نجات والی غذاوں کی فہرست جاری کر دی۔امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق انسانی جگر جسم میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے جو کھانا ہضم کرنے کے ساتھ تمام ضروری غذائیت بھی جسم کو فراہم کرتا ہے جبکہ جگر ہی خون میں پروٹین، چربی اور چینی کی سطح کو منظم کرتا ہے …
گنے، ٹماٹر، مولی کے پتوں کا رس یرقان کے مریضوں کے لئے مفید ہے، امریکی ماہرین صحت

مزید خبریں
نیو یارک ۔ 21 اگست (اے پی پی)امریکی ماہرین نے یرقان سے نجات والی غذاوں کی فہرست جاری کر دی۔امریکی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق انسانی جگر جسم میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے جو کھانا ہضم کرنے کے ساتھ تمام ضروری غذائیت بھی جسم کو فراہم کرتا ہے جبکہ جگر ہی خون میں پروٹین، چربی اور چینی کی سطح کو منظم کرتا ہے اور جسم میں جمع ہونے والے زہر کے خاتمے کے لیے مسلسل کام کرتا رہتا ہے لیکن جگر کی بہت سی بیماریاں بھی ہیں جن میں ہیپاٹائٹس اے، بی، سی، ڈی اور یرقان وغیرہ شامل ہیں اور صحت مند رہنے کے لیے ان تمام بیماریوں سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔ماہرین کے مطابق اگر کوئی یرقان میں مبتلا ہو جائے تو وہ مندرجہ ذیل غذاوں کا استعمال کرے تاکہ اس بیماری سے باآسانی نجات حاصل کی جا سکے۔فہرست میں پہلا نمبر گنے کا ہے۔گنا ہاضمے کے لیے اچھا ہوتا ہے اور یہ جگر کے نظام کو مزید بہتر بناتا ہے جبکہ روزانہ گنے کا ایک گلاس جوس پینے سے یرقان کا مریض تیزی سے اس مرض سے چھٹکارا حاصل کر سکتا ہے۔فہرست میں دوسرا نمبر ٹماٹر کے جوس کا ہے ۔








