گوئٹے مالا میں بس نالے میں گرگئی، 55 افراد ہلاک

گوئٹے مالا سٹی۔11فروری (اے پی پی):وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں بس گارڈ ریل سے ٹکرا کرنالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پبلک پراسکیوٹر کے دفتر کے ترجمان موئسز اورٹیز نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب بس دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی میں گارڈ ریل سے ٹکرا کر سیوریج …

گوئٹے مالا سٹی۔11فروری (اے پی پی):وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں بس گارڈ ریل سے ٹکرا کرنالے میں جا گری جس کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پبلک پراسکیوٹر کے دفتر کے ترجمان موئسز اورٹیز نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب بس دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی میں گارڈ ریل سے ٹکرا کر سیوریج کے پانی والے نالے میں گر گئی ،جس کے باعث 55 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے وقت بس میں تقریباً 70 افراد سوار تھے ۔

جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والی نعشوں کو قریبی کمیونٹی ہال میں ایک مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو آریوالو نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں