گوادر بندر گاہ مستقبل میں اقتصادی اورکاروباری مرکز ہوگی،سی پیک سےکرٹرےٹ کے حکام

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) گوادر مستقبل میں اقتصادی اورکاروباری مرکز ہوگا، یہ بندر گاہ پاکستان اورخطے کی ترقی اورخوشحالی پرمثبت اثرات مرتب کرے گی، یہ بندرگاہ وسطی ایشیا اورمشرق وسطیٰ سے یورپ کو تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ہوگی،سی پیک سےکرٹرےٹ کے حکام کے مطابق ایشیائی قیادت کو خطے میں امن کے فروغ کے لئے دلیرانہ اقدام اٹھانے چاہئیں اورچین پاکستان اقتصادی راہداری ترقی کے …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) گوادر مستقبل میں اقتصادی اورکاروباری مرکز ہوگا، یہ بندر گاہ پاکستان اورخطے کی ترقی اورخوشحالی پرمثبت اثرات مرتب کرے گی، یہ بندرگاہ وسطی ایشیا اورمشرق وسطیٰ سے یورپ کو تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ہوگی،سی پیک سےکرٹرےٹ کے حکام کے مطابق ایشیائی قیادت کو خطے میں امن کے فروغ کے لئے دلیرانہ اقدام اٹھانے چاہئیں اورچین پاکستان اقتصادی راہداری ترقی کے اس خواب کوحقیقت میں بدلنے میں معاون ہوگی۔ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے۔انہوںنے بتاےاکہ گوادر کے فری زون میں30 سے زائد غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے جن میں ہوٹل ، بینکنگ، لاجسٹک اورمچھلی کی پراسیسنگ کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے گوادر کے فری زون میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کی جانب سے کاروبارکے باقاعدہ آغازکے بعد سرمایہ کاری کا حجم بھی بڑھ جائے گا۔