"گوادر ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔”
گوادر ضلعی انتظامیہ و سول سوسائٹی کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ریلی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 05 اگست (اے پی پی):گوادر ضلعی انتظامیہ و سول سوسائٹی کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر رومیل نیعم جان نے کی ریلی میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کا خاتمہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تھا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھے گا اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے ۔ریلی میں شرکاء نے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کشمیری عوام کے آزادی کی جدوجہد کو سلام پیش کیا۔







