اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات اورچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم ایل ون کی تکمیل بعد گوادر کو ریلوے لائن کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے منسلک کیا جائے گا۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت گوادر اور باقی ملک کے مابین …
گوادر کو ریلوے لائن کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے منسلک کیا جائے گا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات اورچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم ایل ون کی تکمیل بعد گوادر کو ریلوے لائن کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے منسلک کیا جائے گا۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت گوادر اور باقی ملک کے مابین رابطے بڑھنے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مین لائن ون (ایم ایل۔1) کی تکمیل کے بعد گوادر کو سی پیک کے فوائد سے بہرہ مند کرنے کے لئے ریلوے لائن کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے منسلک کیا جائے گا۔ مزید برآں اس بڑھتی ہوئی رابطہ سازی سے ملک کی سماجی اور معاشی تقدیر بھی بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر فری زون خلیجی خطے سے کثیر سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔ گوادر فری زون پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے خلیجی ممالک سے اس زون میں سرمایہ کاری کے امکانات کی نشاندہی کی۔ گوادر فری زون2400 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں بڑے صنعتی یونٹوں کی میزبانی کرنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے گوادر ایئرپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جو چینی حکومت کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے۔








