اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر کے شہریوں کو 5 ملین گیلن پانی یومیہ فراہمی کے لئے کھارے پانی کو میٹھا کرنے کا ایک پلانٹ تعمیر کیا جائے گا۔ اس اہم منصوبے کی منظوری مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے دوران لے لی جائے گی۔ ”اے پی پی“ کے ساتھ گفتگو کے …
گوادر کے شہریوں کو پانی فراہمی کے لئے ایک پلانٹ تعمیر کیا جائے گا، احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر کے شہریوں کو 5 ملین گیلن پانی یومیہ فراہمی کے لئے کھارے پانی کو میٹھا کرنے کا ایک پلانٹ تعمیر کیا جائے گا۔ اس اہم منصوبے کی منظوری مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے دوران لے لی جائے گی۔ ”اے پی پی“ کے ساتھ گفتگو کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر سٹی میں 300 میگاواٹ کوئلے سے بجلی حاصل کرنے کا ایک پلانٹ بھی لگایا جارہا ہے جو رواں سال کام کا آغاز کردے گا جس سے نہ صرف گوادرشہر کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ اضافی بجلی بلوچستان کے دیگر علاقوں کو بھی فراہم کی جاسکے گی۔








