گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا عوامی اجتماع ’’فلاپ شو‘‘ رہا، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے جمعہ کو گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے عوامی اجتماع کو فلاپ شو اور فضول مشق قرار دیا ہے ۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کے خلاف اپنے پاور شو کے لئے عوام کی بڑی تعداد …

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے جمعہ کو گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے عوامی اجتماع کو فلاپ شو اور فضول مشق قرار دیا ہے ۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کے خلاف اپنے پاور شو کے لئے عوام کی بڑی تعداد کا انتظام کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سزا یافتہ اور مجرمان، پی ڈی ایم کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے تاکہ یہ عوام کو گمراہ کرتے ہوئے اپنے خلاف جاری احتساب کے عمل کو روک سکیں۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں ملک کی معیشت درست سمت کی جانب رواں دواں ہے۔

مزید خبریں