پشاور۔30اگست(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوااسمبلی کے اراکین نے گورنرشاہ فرمان،وزیراعلیٰ محمودخان اورسپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے مارچ کیامارچ اسمبلی بلڈنگ سے شروع ہوکر خیبرروڈ پراختتام پذیر ہوا اس موقع پر صوبائی وزراءشوکت یوسفزئی،اکبرایوب،قلندرلودھی ،ترجمان کے پی حکومت اجمل وزیر،معاون خصوصی ومشیران کے علاوہ پی ٹی آئی اوراس کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین سمیت اسمبلی سیکرٹریٹ،وزیراعلیٰ …
گورنر، وزیراعلیٰ اورسپیکرکی قیادت میں اراکین اسمبلی کاکشمیر یکجہتی مارچ

مزید خبریں
پشاور۔30اگست(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوااسمبلی کے اراکین نے گورنرشاہ فرمان،وزیراعلیٰ محمودخان اورسپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے مارچ کیامارچ اسمبلی بلڈنگ سے شروع ہوکر خیبرروڈ پراختتام پذیر ہوا اس موقع پر صوبائی وزراءشوکت یوسفزئی،اکبرایوب،قلندرلودھی ،ترجمان کے پی حکومت اجمل وزیر،معاون خصوصی ومشیران کے علاوہ پی ٹی آئی اوراس کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین سمیت اسمبلی سیکرٹریٹ،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ ،ریسکیو1122اور سول سیکرٹریٹ کے ملازمین بھی شریک ہوئے ۔ پی ٹی آئی کی خواتین ایم پی ایز نے بھی مارچ میں حصہ لیامارچ کے شرکاءنے قاتل قاتل مودی قاتل،کشمیربنے گاپاکستان،مودی کاجویارہے غدار ہے اور پاکستان اوروزیراعظم زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اس موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے گورنرشاہ فرمان اوروزیراعلیٰ محمودخان نے کہاکہ آج ہم کشمیرکی حمایت میں نکلے ہیں، پاکستان کشمیرکی حمایت جاری رکھے گا مودی سرکار نے کشمیرکی مخصوص حیثیت ختم کرکے یواین کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے، پاکستان ہرفورم پر کشمیریوں کےلئے آوازبلندکرے گا۔ دنیاکوباورکرائیںگے کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں سپیکرمشتاق غنی کاکہناتھاکہ ساری قوم آج کشمیرکے معاملے پر متحدہے مارچ میں پوری صوبائی قیادت موجود ہے۔








