کوئٹہ۔ 14 دسمبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 مین شرکت کیلئے جھل مگسی پہنچ گئے، وفاقی وزیر نوابزادہ خالد مگسی ، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر خان مگسی اور ضلعی انتظامیہ نے گورنر کا شانداراستقبال کیا۔ 21ویں جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج ریس 2025 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا مقابلہ تھا۔ منتظمین نے ایک دن قبل ڈیزرٹ چیلنج کپ جیپ ریلی 2025 کا ٹریک میپ بھی جاری …
گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل کی جھل مگسی میں ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 میں شرکت

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 14 دسمبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 مین شرکت کیلئے جھل مگسی پہنچ گئے، وفاقی وزیر نوابزادہ خالد مگسی ، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر خان مگسی اور ضلعی انتظامیہ نے گورنر کا شانداراستقبال کیا۔ 21ویں جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج ریس 2025 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا مقابلہ تھا۔ منتظمین نے ایک دن قبل ڈیزرٹ چیلنج کپ جیپ ریلی 2025 کا ٹریک میپ بھی جاری کر دیا تھا۔
اس سال مقابلے کیلئے مجموعی طور پر 56 گاڑیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں جن میں پروفیشنل اور سٹاک کلاسز شامل ہیں۔ ایونٹ میں خواتین کی کیٹیگری سمیت چار مختلف کیٹیگریز میں کار ریسرز حصہ نے لیا۔ ریسنگ کا یہ تاریخی مقابلہ ہمیشہ کی طرح جھل مگسی کے صحرائی منظرنامے میں رفتار، مہارت اور برداشت کا ایک سنسنی خیز تماشا پیش کرتا ہے جبکہ بلوچستان کی بھرپور ثقافت بلاشبہ اس ایونٹ کی خوبصورتی اور رغبت میں اضافہ کر رہی ہے۔








