پشاور۔ 30 دسمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سماجی تنظیم برداشت کے وفد نے صوبائی صدر نصیرالدین کی قیادت میں گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات کے دوران تنظیم کے سرکردہ اراکین خواجہ یاور نصیر، شعبۂ خواتین کی جنرل سیکریٹری انعم اورکزئی سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو تنظیم کی سرگرمیوں اور کارکردگی سے آگاہ کرتے …
گورنرخیبرپختونخوا سے سماجی تنظیم برداشت کے وفد کی صوبائی صدر نصیرالدین کی قیادت میں ملاقات،

مزید خبریں
پشاور۔ 30 دسمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سماجی تنظیم برداشت کے وفد نے صوبائی صدر نصیرالدین کی قیادت میں گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات کے دوران تنظیم کے سرکردہ اراکین خواجہ یاور نصیر، شعبۂ خواتین کی جنرل سیکریٹری انعم اورکزئی سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو تنظیم کی سرگرمیوں اور کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ برداشت بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ، عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اورخواتین کو درپیش مسائل بالخصوص ہراسمنٹ اور ڈیجیٹل ہراسانی کے خلاف مؤثر آگاہی اور عملی اقدامات پر کام کر رہی ہے۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سماجی تنظیم برداشت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ، خواتین کا احترام اور انہیں محفوظ ماحول کی فراہمی ایک مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ڈیجیٹل اور سماجی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی ادارے اور سول سوسائٹی کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووکیشنل تربیت کے حوالہ سے نیوٹک بہترین کام کررہا ہے اس حوالہ سے جہاں بھی تعاون کی ضرورت ہو ہم کردار ادا کرینگے ۔گورنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں انسانی حقوق اور خواتین کے تحفظ کے لیے گورنر ہاؤس کردار ادا کررہا ہے بلکہ مستقبل میں بھی ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور اس سلسلے میں مؤثر اقدامات کو یقینی بنانے میں بھی تعاون فراہم کرینگے۔








