گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے شارپ شوٹنگ میں مہارت رکھنے والے جنیدآفریدی کی ملاقات

پشاور۔یکم اکتوبر (اے پی پی): گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے شارپ شوٹنگ میں مہارت رکھنے والے درہ آدم خیل کو نوجوان جنید آفریدی نے جمعرات کے روزخصوصی طور پر گورنرہاوس پشاورکی دعوت دی اور عالمی شارپ شوٹنگ کے مقابلے میں بہترین کارکردگی اور اول پوزیشن حاصل کرنے پران کی قابلیت اور ہنر کو سراہا اور نقد انعام سے نوازا۔ انہوں نے جنیدآفریدی کے ٹیلنٹ کی تعریف اورحوصلہ افزائی کی۔ گورنرخیبرپختونخوا کا کہناتھا …

پشاور۔یکم اکتوبر (اے پی پی): گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے شارپ شوٹنگ میں مہارت رکھنے والے درہ آدم خیل کو نوجوان جنید آفریدی نے جمعرات کے روزخصوصی طور پر گورنرہاوس پشاورکی دعوت دی اور عالمی شارپ شوٹنگ کے مقابلے میں بہترین کارکردگی اور اول پوزیشن حاصل کرنے پران کی قابلیت اور ہنر کو سراہا اور نقد انعام سے نوازا۔ انہوں نے جنیدآفریدی کے ٹیلنٹ کی تعریف اورحوصلہ افزائی کی۔ گورنرخیبرپختونخوا کا کہناتھا کہ جنید آفریدی کی شارپ شوٹنگ میں مہارت صوبہ کیلئے باعث فخرہے۔انہوں نے کہاکہ بلاشبہ صوبہ میں ہونہار اورٹیلنٹڈ نوجوانوں کی کمی نہیں ہے اور جنید آفریدی کے ٹیلنٹ کو ملکی اور عالمی سطح پر مکمل سپورٹ کریں گے۔گورنرنے کہاکہ نوجوان ہمارا ثاثہ ہیں اور صوبہ کے قابل اور ہونہار نوجوانوں کیلئے گورنرہاوس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

مزید خبریں