گورنرسندھ سے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

کراچی۔یکم اکتوبر (اے پی پی): گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)عاصم سلیم باجوہ نے گورنر ہاﺅ س میں ملاقات کی۔ جمعرات کو گورنرہاﺅس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات سی پیک کے تحت صوبہ سندھ میں جاری منصوبوں،ان کی جلد از جلد تکمیل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کراچی سرکلر ریلوے،تھر کے کوئلہ سے بجلی بنانے کے …

کراچی۔یکم اکتوبر (اے پی پی): گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)عاصم سلیم باجوہ نے گورنر ہاﺅ س میں ملاقات کی۔ جمعرات کو گورنرہاﺅس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات سی پیک کے تحت صوبہ سندھ میں جاری منصوبوں،ان کی جلد از جلد تکمیل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کراچی سرکلر ریلوے،تھر کے کوئلہ سے بجلی بنانے کے لئے چینی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اقتصادی راہداری منصوبہ پاک چین دوستی کا ایک اور ثبوت ہے، سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں اقتصادی انقلاب برپا ہوگا۔

مزید خبریں