کراچی۔ 4 اگست (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اتوار کے روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ گورنر ہاﺅس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت قتل عام کررہا ہے، کشمیریوں کا …
گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔ 4 اگست (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے اتوار کے روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ گورنر ہاﺅس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت قتل عام کررہا ہے، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو بھارتی جارحیت کی مذمت کرنا چاہئے، عالمی برادری سے پ±ر زور اپیل ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کو ختم کروانے کے لئے بھارتی حکومت پر زور ڈالے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت ان کا اخلاقی حق ہے، کشمیر کے مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہی ممکن ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صورتحال واضح ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے۔








