گورنرفیصل کریم کنڈی کاباجوڑ میں پانچ خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پشاور۔ 29 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے باجوڑ کے علاقہ خار میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں پانچ بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت و بہادری کی تعریف کرتے …

پشاور۔ 29 دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے باجوڑ کے علاقہ خار میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں پانچ بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت و بہادری کی تعریف کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلہ میں شہید ہونیوالے میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

انہوں نے شہید میجر عدیل کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید میجر کے درجات بلندی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔ گورنر نے کہا کہ ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے بہادر سپوت شہید میجر عدیل زمان کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے عوام میجر عدیل زمان سمیت اپنے شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں، دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔