گورنر بلوچستان کی اسلام آباد میں کچہری دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

کوئٹہ۔ 11 نومبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی دارالحکومت میں کچہری دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم قومی اتحاد و اتفاق سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ، منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔گورنر بلوچستان نے …

کوئٹہ۔ 11 نومبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی دارالحکومت میں کچہری دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم قومی اتحاد و اتفاق سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ، منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔گورنر بلوچستان نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔