پشاور۔ 21 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی اپر دیر کے راہنما اور امیدوار قومی اسمبلی شاکر نجم الدین خان نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات میں صوبہ اور بالخصوص اپر دیر میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر پلیٹ فارم پر …
گورنر خیبرپختونخواسے پی پی پی اپردیرکے رہنما شاکر نجم الدین خان کی ملاقات،پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
پشاور۔ 21 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی اپر دیر کے راہنما اور امیدوار قومی اسمبلی شاکر نجم الدین خان نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کے مطابق ملاقات میں صوبہ اور بالخصوص اپر دیر میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر پلیٹ فارم پر عوامی مسائل کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سے صوبہ کے عوام نالاں ہیں ،ایسے حالات میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم میں فعال ہوں۔ آنے والے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ حاصل کریں تاکہ ہم صوبہ کے مسائل ایوان میں اکثریت کی بنیاد پر بہتر انداز سے حل کرسکیں۔








