گورنر خیبرپختونخوا سےخیبرپختونخوا بار کونسل کےرکن سردار حشمت نواز خان سدوزئی ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلا کے وفد کی ملاقات

پشاور۔ 21 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خیبر پختونخوا بار کونسل کے رکن سردار حشمت نواز خان سدوزئی ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاکے وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاورکے مطابق وفد میں پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عابد اعوان ایڈووکیٹ، درابن بار کونسل کے صدر گل رحمان خان ایڈووکیٹ، کلاچی بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسر خان گنڈہ پور …

پشاور۔ 21 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خیبر پختونخوا بار کونسل کے رکن سردار حشمت نواز خان سدوزئی ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاکے وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاورکے مطابق وفد میں پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عابد اعوان ایڈووکیٹ، درابن بار کونسل کے صدر گل رحمان خان ایڈووکیٹ، کلاچی بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسر خان گنڈہ پور اور پیپلز لائرز فورم کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری سردار حزب اللہ خان گنڈہ پور شامل تھے۔

اس موقع پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی ، ہلال احمر خیبر پختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر بھی موجود تھے ۔ملاقات کےدوران گورنر خیبر پختونخوا نے وکلا برادری کی جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد اور آئین و قانون کی بالادستی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ گورنر نے کہا کہ وکلانے ہر مشکل دور میں جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے قربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے پروا، پہاڑ پور اور ٹانک بار ایسوسی ایشنز کے لیے گرانٹس کی فراہمی میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وکلا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ ملاقات میں پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفد نے ڈیرہ اسماعیل خان، درابن اور کلاچی بار ایسوسی ایشنز کے لیے فنڈز کی فراہمی پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وکلا برادری کے فلاحی منصوبوں میں حکومتی تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔