گورنر خیبرپختونخوا سےضلع ٹانک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عرفان کنڈی کی ملاقات

ورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ضلع ٹانک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عرفان کنڈی کی قیادت میں سے ملاقات کی

پشاور۔ 05 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ضلع ٹانک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عرفان کنڈی کی قیادت میں سے ملاقات کی ۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں ٹانک میں وفاقی محکمہ جات سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ٹانک کے بڑے دیہاتوں میں عوامی تکالیف کے ازالہ کے لئے نادرا کے چار نئے دفاتر قائم کیئے جارہے ہیں جہاں تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں بدامنی کا شکار علاقوں کے باسیوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اقساط کی ادائیگی کے لیئے متبادل سہولیات کی فراہمی کی تجاویز پر کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے ٹانک میں پاسپورٹ سہولیات کا دائرہ کار بڑھانے کے لیئے نادرا دفاتر میں پاسپورٹ کاونٹرز کے قیام کے لیئے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کیں ۔وفد نے مسائل کے حل کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا۔

مزید خبریں