گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے وفد سے گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عمر ایاز خلیل، کوچ اسرار گل، انعام گل اور ذاکر اللہ شامل تھے۔ملاقات کے دوران صوبے میں ٹینس کے فروغ، کھلاڑیوں کو درپیش مسائل، تربیتی سہولیات کی فراہمی اور کھیل کے بنیادی ڈھانچے کی …
گورنر خیبرپختونخوا سے خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے وفد سے گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عمر ایاز خلیل، کوچ اسرار گل، انعام گل اور ذاکر اللہ شامل تھے۔ملاقات کے دوران صوبے میں ٹینس کے فروغ، کھلاڑیوں کو درپیش مسائل، تربیتی سہولیات کی فراہمی اور کھیل کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو ٹینس کے شعبے کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے اس کھیل کے فروغ کے لیے متعدد تجاویز پیش کیں۔ وفد نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہتر مواقع، جدید تربیتی مراکز اور قومی سطح کے مقابلوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام اور نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت کے لیے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں گورنر جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے انعقاد کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ گورنر نے اس حوالے سے اپنی مکمل دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا اور صوبے میں ٹینس کے کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔وفد نے کھیلوں کے فروغ اور ٹینس کے شعبے کی بہتری میں دلچسپی لینے پر گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا۔







