گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے منگل کے روز پیپلز پارٹی کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی مہر سلطانہ نے ملاقات کی اور سیاسی و سماجی امور بارے تبادلہ خیال کیا۔
گورنر خیبرپختونخوا سے مہر سلطانہ کی ملاقات،سیاسی و سماجی امور بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
پشاور۔ 14 اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے منگل کے روز پیپلز پارٹی کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی مہر سلطانہ نے ملاقات کی اور سیاسی و سماجی امور بارے تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہر سلطانہ نے اپنے حلقے کو درپیش مسائل اور جاری ترقیاتی سکیموں بارے گورنر کو آگاہ کیا ۔اس موقع پر خواتین اراکین اسمبلی کے کردار پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ، اس امر پر زور دیا گیا کہ خواتین نمائندگان صوبے کی سیاست اور قانون سازی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ملاقات میں پارٹی کے خواتین ونگ کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ خواتین کی سیاسی شرکت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ صوبے میں سیاسی استحکام، جمہوری عمل کے فروغ اور خواتین کی بااختیار شمولیت پر بھی گفتگو کی گئی۔








