گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ شیرین کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں پیپلز یوتھ کے صوبائی راہنماء وجاہت اللہ خان بھی شامل تھے
گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ شیرین کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 07 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ شیرین کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں پیپلز یوتھ کے صوبائی راہنماء وجاہت اللہ خان بھی شامل تھے۔ ملاقات میں پشاور میں شہید بینظیر بھٹو ہسپتال کے منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفد نے رسالپور نوشہرہ میں خواتین کے لیئے بینظیر بھٹو وویمن کمپلیکس کے زیر تکمیل منصوبہ پر گفتگوکی ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صحت کی سہولیات صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحت کی سہولیات کے حوالہ سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے احکامات کے مطابق سندھ حکومت بھرپور تعاون فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے رسالپور میں بے نظیر بھٹو شہید وویمن کمپلیکس منصوبہ کے حوالہ سے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








