پشاور۔ 22 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدرگل نوازآفریدی کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاورکے مطابق وفد میں خیبر پختو خوا کے تمام ڈویژن سے وائس چیرمین ، صدر اور ایگزیکٹیو ممبران شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو پیٹرولیم برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ صوبایٓ …
گورنر خیبرپختونخوا سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے وفد کی ملاقات،ایسوسی ایشن کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا

مزید خبریں
پشاور۔ 22 جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدرگل نوازآفریدی کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاورکے مطابق وفد میں خیبر پختو خوا کے تمام ڈویژن سے وائس چیرمین ، صدر اور ایگزیکٹیو ممبران شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو پیٹرولیم برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ صوبایٓ انتظامیہ قانونی پیٹرول پمپوں کو فارم کے تجدید نہ ہونے پر تنگ کر رہی ہے جبکہ یہ معاملہ حکومت اور تیل کمپنیوں کا ہے۔
اس میں ڈیلر کا کوئی عمل دخل نہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس پیٹرول پمپ کے پاس ڈپٹی کمشنر کی این او سی ھے اس کو قانونی پمپ مانا جائے اور ان کے خلاف کارروائی بند کی جائے۔گورنر نے متعلقہ حکام کو اس ضمن میں پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات کے حل کے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا کاروباری طبقہ انتہائی مشکل حالات میں کاروبار ہی نہیں کررہا بلکہ عوام کو سہولیات بھی فراہم کررہا ہے ۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے تاجر ہمارے ہیروز ہیں ۔میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت گورنر ہاؤس سے کاروباری طبقہ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بناؤں گا۔








