گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چیئرپرسن رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد (تمغہ امتیاز) نے ملاقات کی،
گورنر خیبرپختونخوا سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چیئرپرسن کی ملاقات، صوبے کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال
اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چیئرپرسن رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد (تمغہ امتیاز) نے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور دیگر عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سارہ احمد نے خیبرپختونخوا کے سافٹ امیج کے فروغ کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں بین الصوبائی رابطہ کاری کو موثر بنانے ، دونوں صوبوں کے مابین عوامی وفود کا تبادلہ اور اس سے متعلق دیگر تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا اور پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے باہمی تعاون سے گورنر ہاؤس پشاور میں سیمینار کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔









