گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےبنک اسلامی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےبنک اسلامی کے چیف آفیسر اشفاق احمد اوربزنس ایکو سسٹم کے سربراہ محمد غفران عباسی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق وفد نے بنک اسلامی کی جانب سےصارفین کو فراہم کی جانے والی جدید بینکاری سہولیات سے گورنر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔وفد نے کیش لیس بینکاری کے تصور پر …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےبنک اسلامی کے چیف آفیسر اشفاق احمد اوربزنس ایکو سسٹم کے سربراہ محمد غفران عباسی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق وفد نے بنک اسلامی کی جانب سےصارفین کو فراہم کی جانے والی جدید بینکاری سہولیات سے گورنر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔وفد نے کیش لیس بینکاری کے تصور پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے تحت کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کو فروغ دیا جا رہا ہےجس سے لین دین مزید محفوظ، تیز اور آسان ہو گیا ہے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ بنک اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا میں کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔صوبے کی یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کی سہولت کے لیے کیش لیس بینکاری کے فوائد سے متعلق آگاہی پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو جدید اور محفوظ مالی نظام سے روشناس کرایا جا سکے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے بنک اسلامی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیش لیس بینکاری نہ صرف شفافیت کو فروغ دیتی ہے بلکہ طلبہ اور نوجوانوں کے لیے بھی سہولت اور وقت کی بچت کا ذریعہ ہے۔انہوں نے اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔